مقاصد

 

 

  ہماری کامل رہنمائ  دین اسلام پر منحصر ہو گی جیسا کہ قران کریم میں مکتوب ہے

 

 

جمھوریت ہمارا طریقہء عمل رہے گا جس کے لیے ہم کوشاں رہیں گے- ہر شہری کو حق ہو گا

 کہ وہ اپنا نظریہ پیش کر سکے اور ملک کی معاشی، ماحولیاتی، سیاسی اور معاشرتی فیصلے

 اور پالسیاں جو اس کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں، انہیں ترتیب دینے میں حصہ لے سکے

 

 

     عمدہ سیاست اہل شعور سے ہے- ہم اہل علم و شعور کو موقع فراہم کریں گے کہ مختلف

 انواع کے علماء ایک دوسرے اورعوام الناس ان سے استفادہ کر سکیں تا کہ پاکستان  اور

 پاکستانی نثاد کے لوگوں کا فائدہ ہو سکے

 

 

صرف اچھا سماج ہی ملک کے بہتر مستقبل کا ہامل ہو سکتا ہے-  لہذا پاکستان اور پاکستان

    نثاد کے لوگوں کےروزمرہ کے مسائل پر تفصیلی  غود و فکر کرنے کے بعد ہماری پارٹی

 معاشرے میں ایک اندرونی تبدیلی کی خواہاں ہے

 

 

عوام ہی ملک کی صحیح اور اصل طاقت ہیں-  پارٹی ہنر مند لوگوں کو پیدا کرے گی- ہماری

 پارٹی پاکستان اور پاکستانی نثاد کے ہر قسم کے  ہنر مند لوگوں کی شناخت کرے گی، انہیں

 اکٹھا کرے گی، سنوارے گی اور پھر ملک کے مفاد کے لیےانکی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاۓ

 گی

 

 

تعلیم انسان کو طاقت ور بناتی ہے-  ہماری پارٹی ہر شخص کو اسکی ذ ہنی  صلاحیت کے

مطابق تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مہیا کرے گی -قومی نصاب کے ذریعے ہماری پارٹی ہنر

 شعور، تنقیدی سوچ اور ھمت کی ملک کے عوام اور خصوصا نوجوانوں میں افزائش کرے گی

 

 

یہ پارٹی ایسی شہریت کی قائل ہے جہاں سب افراد کے حققوق برابر ہیں اور محض پاکستان کی

خیر خواہی مقصود ہے- پارٹی میں ہر ذات جنس، عمر،مزہب،مالیت، قومیت اور معزور شخص

 شامل ہو سکے گا سواے ان ممالک کے شہری جو پاکستان، اسکی عوام یا پاکستانی نثاد کے

  لوگوں سے متصادم ہیں

 

 

ہماری پارٹی پاکستان کودنیا کا ایک جمہوری، بے تفریق، پر امن، محفوظ، ترقی پزیر، اور

خوشحال ملک بنانا چاہتی ہے- ہماری پارٹی عوام کو ان کے  انسانی حقوق، ذمہ داریاں اور

قومی فرائض  سے اّگاہی دے کر ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی خواہاں ہے

 

 

پاکستان ایک فیڈریشن ہے جس کی واضح سرحدیں اور نقشہ ہے جو مختلف صوبوں پر مشتمل

ہے- ان صوبوں کے مختلف رسم و رواج، طاقتیں  اور کمزوریاں ہیں جو سب پاکستان سے باہم

ہیں - ان سب وسائل کو منصفانہ طور پر پاکستان، پاکستانی عوام اور پاکستانی نثاد  کے لوگوں 

کی بہتری کے لیے استعمال میں لانا چاہیے- ہماری پارٹی پاکستان کے مختلف صوبائ عوام کو

ایک ساتھ ملا جلا کر رکھے گی تاکہ قوم یک جا اور متحد رہے

 

 

پاکستان کے دفاع کے لیے مثبت پالیسی  ترتیب دی جاۓ گی جس کی رو سے ہماری دفاعی

 طاقت ہماری ضروریات کے عین مطابق ہو گی

 

 

پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے جس میں کسی بیرونی مداخلت کا جواز نہیں ہے- ہماری

پارٹی کی خارجہ پالیسی بیرونی ممالک سے تجارت میں افزائش  اور پاکستانی شہریت کے

 لوگوں کے لیے ان ممالک کے ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کرے گی- ہماری پارٹی کی

خارجہ  پالیسی  بیرون ملک رہائش پزیر پاکسانیوں کے لیے ملک واپسی کو سہل اور خوش کن

بناۓ گی، انہیں اپنی تہذیب، تمدن اور پاکستان نثاد پر مفخر بناۓ گی، اور ان کے ہنر پاکستان

 کی ترقی کا ذریعہ بناۓ گی  

 

 

پاکتان کی ترقی کے لیے تمام ضروریات کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق شناخت کر کے

مہیا کرنے کی کوشش کی جاۓ گی- شدت پسندی کو معاشرتی تبدیلی کے ذریعہ سے ختم کیا

 جاۓ گا

 

 

ہماری پارٹی معاشی بحالی کی خواہاں ہے- ہم اندرون ملک اور بیرون ملک تجارت کو فروغ دیں

 گے- ہم انفارمیشن ٹیکنولوجی، انسانی خدمات، سروس سیکٹر اور صنعت کو ملک میں بڑھايں

 گے

 

 

ہمارا ماننا ہےکہ باکستان ایک ذرعی ملک ہےجو خوراک میں خود کفیل ہو سکتا ہے- ہم حفظ

خوراک کریں گے- پاکتان کی ذرعی زمین کی مالکیت  صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے یا

 پاکستان نثاد کے لوگ حاصل کر سکیں گے

 

 

ہماری پارٹی ملک میں تعلیم، تربیعت اور روزگار کے فقدان کی وجوہات و اسباب پر تحقیق کرے

 گی تاکہ انہیں عوام کے لیے مہیا کر ے

 

 

ہم ہر زندہ شے کا احترام کرتے ہیں بھلے یی وہ انسان کی ساخت نہ ہوں، نبات یا حیوانات ہی

ہوں- ہم ماحولیاتی آلودگی کو کم کریں گے اورشجر کاری بڑھایں گے- ہماری  ہر پالیسی میں

 ماحول پر اثر کو ملحوظ خاطر رکھا جاۓ گا

 

 

پارٹی پاکتان کو ایک ایسا  ملک بنانا چاہتی ہے جہاں امن اور انصاف ہو- اس کے حصول کے

لیے شعور،قومی اتحاد، مظبوط عدلیہ جس تک ہر خاص و عام انسان کو آسان رسائ ہو 

  مساوات اور معاشرتی تبدیلی لانا ہو گی- گویا کہ اتحاد، یقین  اور تنظیم درکار ہو گا ،

 

 

اپنے نصب العین اور مقاصد کے حصول کے لیے پارٹی کبھی تشدد استعمال نہیں کرے گی

 

 

ہر شخص کو آسانی سے انصاف مہیا ہو گا

 

 

پارٹی کی ہر پالیسی قايداعظم محمد علی جناح کے اسلامی مملکت پاکستان کے تصور کی عکاس

 ہو گی

 

 

   را بطہ | شمولیت |  قوا نین |  مقاصد  | استعملات  |  محل  

 جمع بندی پاکستان اتحاد یقین تنظیم  پارٹی